ثانیہ مرزا کا بڑافیصلہ جس پر وہ اب پچھتا رہی ہیں، پہلی بار خود ہی اعتراف کر لیا

میلبرن (پی این آئی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے اپنے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن کے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور راجیو رام کی جوڑی کو آسٹریلیا کی جوڑی جیسن کوبلر اور جیمر فورلس نے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد سونی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا ” میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان بہت جلد بازی میں کردیا، ایمانداری کی بات ہے ، مجھے اپنے اس فیصلے پر پچھتاوا ہو رہا ہے، وہ فی الحال یہ نہیں سوچ رہیں کہ کیا چل رہا ہے ، وہ گیم کو اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہی ہیں اور یہ پورا سال وہ کھیلتی رہیں گی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close