ثقلین مشتاق کا پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ، استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ مزید نہ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انہیں قومی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کوہائی پرفارمنس کوچ مقررکرنےکا خواہش مند تھا لیکن سابق کرکٹر اور بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے نہ ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close