بابر اعظم کو آئی سی سی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

اسلام آباد (پی این آئی)قومی ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائےدوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔واضح رہےکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close