شاہنواز دھانی کی سندھ میں الیکشن میں جیتنے کی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے شاہنواز دھانی کی سندھ مین الیکشن میں جیتنے کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں چیئرمین پی سی بھی نے شاہنواز دھانی کو اسٹیج بلایا اور ان کیساتھ دلچسپ گفتگو شروع کر دی ۔ ویڈیو میں شاہنواز دھانی کو رمیز راجہ کیساتھ لفافہ پکڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے ہی کھیلتے رہے تو میرایہ خیال ہے کہ آپ سندھ میں الیکشن جیت سکتے ہیں کیونکہ آپ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close