آسٹریلین کپتان نے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ کی خاطر شراب کا جشن رکوا دیا

ہوبارٹ (پی این آئی)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دْور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ آسٹریلوی کرکٹرز کا شراب کی بوچھاڑ کرنا تھا۔کپتان پیٹ کمنز نے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں ہیں تو انہوں نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو اسٹیج پر بْلایا ، اور اْن کے

ساتھ جشن منایا۔آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا  اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اس پر خوب تبصرے کئے، واضح رہے کہ ایشز سیریز میں عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0ـ4 سے اپنے نام کر لی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں