پی ایس ایل7دیکھنے والےشائقین کو اب ٹکٹ کتنے کا ملے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی ایس ایل )پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی قیمت کیا رکھی گئی ہے اس حوالے سے مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ۔پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے دوران کم از کم ٹکٹ کی مالیت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ لیگ میچز کے دوران سب سے مہنگا ٹکٹ 3ہزار روپے کا ہوگا۔ پی ایس ایل 7 کے دوران 250 روپے کے علاوہ، 500، ایک ہزار اور 2ہزار کے ٹکٹس بھی شائقین کرکٹ کو ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی ٹکٹوں کی قیمت یہی رہے گی جبکہ فائنل میں ٹکٹ کی مالیت 15 سو روپے سے 4 ہزار روپے ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close