شاہین آفریدی کیساتھ وائرل تصاویر میں لڑکی کون تھی، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی ایک لڑکی کے ساتھ دو تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق صائمہ نامی خاتون نے شاہین آفریدی کے ساتھ دو

سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میرا بھائی اور میں‘‘۔ شاہین آفریدی کیساتھ تصویر میں صائمہ خان موجود ہیں جو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن یوکے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں اور انہوں نے تصویر کے کپشن میں اپنا ’’بھائی لکھا ‘‘ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک خاتون کے ساتھ ٹوئٹر پر تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ خاتون میک اپ آرٹسٹ اور ڈیزائنر ہیں اور اب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close