افسوسناک خبر آگئی، معروف کھلاڑی دورانِ ٹریننگ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، مداح افسردہ

گوئٹے مالا ( پی این آئی) گوئٹے مالا کا 25 سالہ فٹبالر دوران ٹریننگ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ۔ گوئٹے مالا کے مارکوس مینالڈو کو نئے سیز کی تیاریوں کے دوران دل کا دور پڑا ، انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ کلب نے فوری طور پر کوئی سرکاری بیان جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔

کلب کی جانب سے کہا گیا کہ اس وقت تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کریں گے جب تک کہ وہ مینالڈو کے اہل خانہ سے رضامندی حاصل نہیں کر لیتے اور ان کی موت کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں کر لیتے۔ واضح رہے کہ نوجوان کھلاڑیوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، گزشتہ ماہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران طبیعت میں خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ان کی دل کی دو شریانوں میں رکاوٹ معلوم ہوئی جس پر انہیں دو سٹنٹ ڈالے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close