محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بین الا اقوامی کرکٹ سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 18 سال پہلے خوب صورت سفر شروع کیا، آج ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر رہا ہوں لیکن جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا لیگ کھیلتا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی اور نوجوان کرکٹرز کو بھی یہی کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے لیے جببھی کھیلیں فخر کے ساتھ کھیلیں اور اسے ایک اعزاز سمجھیں۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی کرکٹر کا کہنا تھا میری خواہش تھی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کا حصہ ہوتا، محنت اور کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا جس کا دکھ ہے۔17 اکتو بر 1980 کو سرگودھا میں آنکھ کھولنے والے محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003 کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا، اسی سال اگست میں انھوں نے نینشنل اسٹیڈیم کر اچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 28 اگست 2006 کو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف انضمام الحق کی قیادت میں جب پاکستان نے اپنا پہلا بین الااقومی ٹی 20 کھیلا تو محمد حفیظ اس ٹیم میں بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close