ارجنٹینا کے فٹ بالر لیونل میسی کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

بیونس آئرس (پی این آئی) ارجنٹینا کے فٹ بالر لیونل میسی کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی۔۔ ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔لیونل میسی کے فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین نے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میسی کے علاوہ کلب کے دیگر تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ان سب کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔کورونا کی زد میں آنے والوں میں لیفٹ بیک جوآن برناٹ، ‏بیک اپ گولی سرجیو ریکو اور 19 سالہ مڈفیلڈر ناتھن بٹومازالاشامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close