کنگ بابر اعظم ایک بار پھر چھا گئے ، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )کنگ بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کھویا ہوا تاج واپس حاصل کر لیا۔آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق ٹی ٹوئنٹی بالنگ کیٹیگری میں اسپین بالر شاداب خان 9 ویں

نمبر پر موجود ہیں جبکہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 11 ویں سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبوشین ٹیسٹ نمبر ون پوزیشن پر آ گئے جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں بھی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close