خاتون نے شاداب خان سے بابراعظم کا رشتہ مانگ لیا

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک مداح نے شاداب خان سے انکا رشتہ مانگ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر اکائونٹ پر مداحوں کیساتھ پوسٹ شیئر کی جس انہوں نے کہا صارفین کی جانب سےکوئی بھی سوال پوچھا جا سکتا ہے اور وہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ تمام سوالوں کے جواب دے سکیں ۔ اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی ایک خاتون نے کہا ہے کہ انہیں کسی سوال کاجواب نہیں چاہیے مجھے بابر اعظم کا اپنے لیے رشتہ چاہیے کیا شاداب خان آپ میرے لیے یہ کر سکتے ہیں ۔ خاتون کے اس سوال کے جواب میں قومی کرکٹر شاداب خان کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی اس معاملے پر آپ بابر اعظم کی فیملی سے رابطہ کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close