حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ کو سیر کرانے مری لے گئے ، کوہلی کا ڈائیلاگ بھی چرا لیا

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ کو سیر کرانے کے لیے مری لے گئے ۔تسوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر حسن علی کی شیئر کردہ نئی تصاویر مری کے خوبصورت مناظر کے درمیان ہیں جہاں ان کی اہلیہ سامعہ آرزو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مری کی پرفضا مقام پر برفباری کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ انجوائے کر رہے ہیں۔

حسن علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں بلکہ آپ کے ساتھ کون ہے یہ بات معنی رکھتی ہے ۔ واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل ویرات کوہلی نے بھی انوشکا شرما کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ ہی بات کہی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close