’صرف اللہ سے ہوتا ہے‘نیا اعزاز ملنے کے بعد محمد رضوان کا ٹویٹر پیغام وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوے یہ اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے،اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا‘۔واضح رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے

پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی شاندار پرفارمنس کا کریڈٹ مصباح الحق، وقاریونس اور شاہد اسلم کو دیا۔آخری میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے والے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی پرفارمنس کا کریڈیٹ مصباح الحق، وقاریونس اور شاہد اسلم اور کپتان بابر اعظم کو بھی جاتا ہے جنہوں نے بطور اوپنر بیٹنگ کا موقع دیا۔محمد رضوان نے کہا کہ وہ رنز کے بارے میں نہیں سوچتے، صرف کھیل پر فوکس ہوتا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پوری ٹیم عمدہ کھیل رہی ہے، وہ مطمئن ہیں، محمدرضوان لاجواب فارم میں ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو محمد رضوان سے سیکھنا چاہیے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر بابراعظم نے کہا کہ پلان یہی تھاکہ صورتحال کودیکھ کربیٹنگ کرنی ہے تمام لڑکوں نے

تینوں میچزمیں شاندار پرفارمنس دی۔بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ ٹیم ورک کانتیجہ ہے ورلڈکپ کوذہن میں رکھ کر تیاریاں کر رہے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کو محمدرضوان سے سیکھناچاہیے۔محمدرضوان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔سیریز میں مجموعی طور پر 203 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہنے پر محمدرضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں