محمد رضوان اور بابر نے ایک بار پھر بھارتی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک بار پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پر

چھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبلپاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں۔ خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنرشپس بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close