شاہد آفریدی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے میدان میں نکل آئے

کراچی (پی این آئی) کرکٹ کے میدان میں شہرت اور نام کمانے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں۔ چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد تنولی سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔گفتگو میںشاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر اور کشمیری عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن انتہائی کامیاب رہا، کشمیر کاز میرے لیے بہت اہم ہے، اس کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہنا چاہتا ہوں۔اس موقع پر چیئرمین کے پی ایل ارشد خان تنولی نے کہا کہ ہم سب مل کر کشمیر پریمیئر لیگ کو کامیاب بناسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close