”کھیلو جان سے نہیں ، شان سے“ کے الیکٹرک کی جانب سے 16 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں اور خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کے مقابلے

کراچی (پی این آئی) کےالیکٹرک کی جانب سے ”کھیلو جان سے نہیں شان سے“ کے نام سے 16 سال اور اس سے کم عمر کے 1,000 (لڑکے، لڑکیاں اور خصوصی افراد) ایتھلیٹس کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد گیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں جیولن، ڈسکس تھرو، 100 میٹر کی ریس اور لانگ جمپ کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔

کھیلوں کے ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان واپڈا اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغٖ دینا اور ان میں ان سرگرمیوں کا اپنا نے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ دو روزہ مقابلوں کے دوران ملک کے نامور ایتھلیٹس حیدر علی (ڈسکس تھرو میں پیرا لمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے)، فاطمہ حسین، (جیولن تھرو کی موجودہ قومی چیمپئن) اور نسیم حمید (جنوبی ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ) مقابلوں کے دوران اسٹڈیم میں موجود تھے اورمقابلے کے شرکاء کی مسلسل حوصلہ افزائی کی گئی ۔

اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close