میں اب بھی مایا علی کے ساتھ ڈنر کرنے کا خواہشمند ہوں قومی کرکٹر حارث روئوف کا مایا علی سے پسندیدگی کا اظہار

اسلام آباد (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نےانٹرویو کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان اداکارہ مایا علی کافی پسند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے مداح نے اداکارہ مایا علی سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا، حارث روئوف نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہمراہ ڈنر پر جانے کے خواہشمند ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں

گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔حارث رؤف کے وائرل کلپ کے بعد مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تاہم حال ہی میں کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کرلیا؟حارث رؤف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی مایا کے ساتھ ڈنر کرنے کا خواہشمند ہوں۔ قومی کرکٹر کی انسٹااسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر مداحوں نے اداکارہ کو مینشن بھی کیا لیکن مایا کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close