آئی سی سی نے پلئیرآف دی منتھ کیلئے پاکستان کے کس کھلاڑی کانام شامل کر لیا؟ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپ خبر آگئی

دبئی(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ماہ نومبر کے پلئیر آف دی منتھ کے لیے متعدد کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طر ف سے سب سے زیادہ سکور بنانے والے اوپنر عابد علی کو بہترین پرفارمنسز کا انعام مل گیا اورآئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔

عابد علی کے ساتھ آسڑیلین اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے سٹار فاسٹ باؤلر ٹِم ساؤتھی شامل ہیں ،بہترین ووٹنگ پرکسی ایک کو ماہ نومبر کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔دوسری جانب ویمن کرکٹرز میں پاکستان کی انعم امین ،ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور بنگلادیشی ناہیدہ اختر کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close