معین خان نے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے کو لانے کی خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ د ے دیا۔ایک بیان میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے سرفراز احمد کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو سمجھنا چاہیے کہ بغیر پرفارمنس کم بیک ممکن نہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد

ہمیشہ بہترین آپشن رہے ہیں، انہیں اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے کیریئر کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اہم موقع ہے۔معین خان نے اپنے صاحبزادے سے متعلق کہا کہ خواہش ہے پی ایس ایل سرفراز احمد کی جگہ اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اب اچھا پرفارم کررہی ہے، ٹی20 کرکٹ میں اعظم خان پی سی بی پلانز کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close