آکلینڈ(پی این آئی) کیوی ٹیم نے دورہ پاکستان کیوں ادھورا چھوڑا؟ نیوزی لینڈ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کیوی میڈیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان چھوڑ کر جانے کے حوالے سے حکومت کی انٹیلی جنس کے دستاویزات شائع کردئیے۔کیوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ دورہ پاکستان کے خلاف تھی، دورے کو ملتوی کرانے کے لئے حکومتی انٹیلی جنس کو فائیو آئی کی جانب سے ٹیم پر
حملے کی اطلاع دی گئی۔کیوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دورہ پاکستان پر تحفظات جولائی میں ہی شروع ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے سترہ ستمبر کو سکیورٹی الرٹ ملنے پر پاکستان کا دورہ ختم کر کے نیوزی لینڈ واپس چلی گئی تھی۔نیوزی لینڈ حکومت نے راولپنڈی میں موجود کیوی کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ سکیورٹی خطرات کے باعث وہ ہوٹل سے نہ نکلیں۔اس دورے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان میں تین ایک روزہ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنا تھے، یہ میچ راولپنڈی اور لاھور میں منعقد کیا جانا تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں