پہلا ٹیسٹ میچ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پہلا ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف ملا۔نجی ٹی وی کے مطابق چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں بنگلادیش

کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی،کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔ بنگلا دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کی پاکستان پر مجموعی برتری 90 رنز ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close