چٹا گانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گیے اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے1982 اور وقار یونس نے 1990 میں انجام دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس1993 کے کلینڈر ائیر میں ایک اور اعزاز رکھتے ہیں جس میں وہ 6 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا دوسری جانب 1993 کے
بعد سے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کے لیے بہترین سال رہا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولرز اب تک 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل 1993 میں پاکستانی بولرز نے ایک سال میں 99 وکٹیں لی تھیں۔ یاد رہے حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس میں انہوں نے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں