محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی سے متعلق اہم اعلان کر دیا

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ جب تک ٹیم مینجمنٹ اْن سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک وہ ٹیم میں واپسی نہیں کریں گے۔ٹی 10 لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی جس میں اْنہوں نے شائقین کرکٹ کے مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ ایک کرکٹ شائق نے محمد عامر سے اْن کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا۔ محمد عامر نے جواب میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور میجنمنٹ میرے ساتھ رابطے میں

تھی لیکن نئے چیئرمین نے اب تک مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ جب تک نئی ٹیم مینجمنٹ مجھ سے رابطہ نہیں کرے گی تب تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بارے میں نہیں سوچوں گا۔اْنہوں نے کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لہٰذا اگر مینجمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا۔محمد عامر نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں اور ٹیم مینجمنٹ بولے کہ

ہم آپ کو نہیں کِھلانا چاہتے لہٰذا عزت کے ساتھ ہی ٹیم میں واپس آؤں گا ورنہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close