پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخل ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں اسٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ میں ہورہا ہے،مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آتشزدگی کے نتیجے میں دھواں اسٹیڈیم تک آنے سے کھیل متاثر نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کھیل کو جاری رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close