ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ویرات کوہلی کو زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا

دبئی (پی این آئی) نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل ہندوستان کیخلاف 3 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں 70، 31 اور 51 رنز کی باریاں کھیلنے کے بعد ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ،انہوں نے 3 درجے ترقی کے بعد 10ویں پوزیشن سنبھالی ہے۔بلیک کیپس کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 49 گیندوں پر 65 رنز بنانیوالے بھارتی اوپنر لوکیش راہول ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ہندوستانی کپتان روہت شرما بھی 2 درجے ترقی کر کے 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز نہ کھیلنے کے باعث ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے، وہ 3 درجے تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔کیوی سپنر مچل سینٹنر 10 درجے ترقی کر کے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ہندوستانی تیز گیند باز بھونیشور کمار پانچ درجے ترقی پاکر 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ہندوستانی سپنر روی چندرن ایشون نے (129 درجے ترقی پاکر 92ویں اور اکشر پٹیل 160 درجے ترقی کے بعد 112 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ دیپک چاہر نے باؤلرز کی رینکنگ میں 59 ویں سے 40 پوزیشن پر ترقی پائی ہے جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں 83 درجے ترقی پاکر 163ویں پوزیشن سنبھالی ہے۔

بنگلہ دیش میں 3 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک درجے ترقی پائی ہے ، وہ آخری دو ٹی ٹونٹی میچز میں 39 اور 40 رنز بنانے کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ نوجوان بلے باز حیدر علی آخری ٹی ٹونٹی میں 38 گیندوں میں 45 رنز بنانے کے بعد 53 درجے ترقی پاکر 184ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بنگلہ دیشی اوپنر محمد نعیم 3 درجے تنزلی کے بعد 23ویں نمبر پر آگئے جبکہ محمود اللہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 30ویں نمبر پرچلے گئے۔ عفیف حسین 29 درجے ترقی کے بعد 85ویں جب کہ مہدی حسن 46 درجے ترقی کرکے 255 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ مہدی حسن نے بائولرز کی رینکنگ میں بھی 6 درجے ترقی پاکر 12ویں پوزیشن سنبھال لی ۔

پاکستان کے لیے حسن علی 16 درجے ترقی پاکر 44ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ شاداب خان باؤلرز کی فہرست میں دو درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں وہ انگلینڈ کے بین سٹوکس کے ساتھ 44ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close