بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھونڈے انداز سے رن آؤٹ ہونے پر شعیب ملک کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

ڈھاکہ (پی این آئی)بنگلہ دیش کے خلاف وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آوٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک اپنی سستی کی وجہ سے بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہوگئے جس پر کرکٹ شائقین کو شدید غصہ ہے۔میچ کےدوران شعیب ملک ایک شاٹ کھیل کر رن لینے کیلئے ایک دو قدم کریز سے باہر نکلے مگر گیند کیپر کے ہاتھوں میں پہنچتا دیکھ کر رک گئے اور کریز کے اندر واپس جانے لگے کہ کیپر نے ہاتھ میں پکڑی

گیند وکٹوں کی جانب پھینک دی، شعیب ملک ہاتھ میں پکڑا بلا کریز کے اندر بھی نہ رکھ سکے کہ گیند وکٹوں سے ٹکراگئی اور شعیب ملک آؤٹ ہوگئے۔ٹویٹر پر کرکٹ شائقین نے اس بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہونے پر شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے کہا کہ شعیب ملک نے جس طرح اپنی وکٹ گنوائی وہ شرمناک تھا۔علی سلمان علوی نے شعیب ملک کے اس رن آؤٹ کو سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست سے جوڑ دیا۔ریاض احمد نے کہا کہ ایسے رن آؤٹ ہونا ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی تھی یا عمر کا تقاضہ، بین الاقومی کرکٹ میں ایسے آؤٹ ہونے پر میچ فکسنگ کا شبہ بھی ہوجا تا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close