سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف، آسٹریلوی کپتان اسکینڈل پر مستعفی ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نازیبا میسج اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے ہیں۔ ٹم پین نے اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹم پین نے 2017 میں مبینہ طور پر نازیبا ٹیکسٹ میسجز کیے تھے۔ ٹم پین نے نازیبا میسجز کا اعتراف کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹم پین کے خلاف نازیبا میسجز کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔پریس کانفرنس کے دوران ٹم پین آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے مداحوں سے معافی بھی مانگی۔ ٹم پین کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن میری فیملی اورکرکٹ کیلئے بہترہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close