بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا ہی پڑےگا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا پڑےگا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا دو ٹوک اعلان۔ تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے کہا ہے کہ ایشیاکپ اور چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں نہیں کرائیں گے۔ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ 10 سال میں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر یہاں تک پہنچے ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی میں پی ایس ایل کے مثبت امیچ سمیت سب کا کردار ہے،

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی تنہا کرے گا جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ اشتراک نہیں ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا ہی پڑے گا ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 سے 3 برسوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، پاکستان کو پہلے اپنی ٹیم کو بہترین بنانا ہے، جب ٹیم اچھی ہوجائے گی تو سب پاکستان کے ساتھ ملیں گے۔ ہمیں اپنی کرکٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے پچز ٹھیک نہیں ہوں گی تو کوالٹی کرکٹ نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close