کیا شعیب اختر کی پھر کرکٹ میں واپسی ہونے جارہی ہے؟اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک بار پھر کرکٹ جوائن کرنے کا اشارہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر شعیب اختر نے سیاہ اور سبز رنگ کی ایک ’’ڈریس کٹ ‘‘شیئر کی گئی ہےجس کی شرٹ پر 14 نمبر درج ہے۔اس پیغام کی کیپش میں انہوں لکھا ہے کہ ’’ ایک بار پھر نمبر 14 (شرٹ ) کو پہننے کا وقت آگیا ہے۔‘‘تاہم اس حوالے سے انہوں نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ یہ کس ٹورنامنٹ میںپہنیں گے جبکہ مداحوں کی جانب سےیہ سوال پوچھا جارہا ہے کہ وہ کب یہ پہنیں گے اور کس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close