آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے وینیو کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ، آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022کے مقام کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آسٹریلیا کے 7 شہر میزبانی کریں گے۔ میگا ایونٹ کے میچز ایڈلیڈ، برسبن، سڈنی ،جیلونگ، ہوبارٹ، میلبرن اور پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق ایونٹ 16 اکتوبر سے13 نومبر کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹوٹل 45میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہوگا۔ سیمی فائنلز 9اور 10 نومبر کو سڈی اور ایڈلیڈ میں منعقد ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close