اسلام آباد(پی این آئی )ٹیم سیمی فائنل ہار گئی مگر کپتان بابر اعظم جیت گئے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کانٹے دار مقابلے کے بعد آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چمپیئن بن گیا ہے ۔ پاکستان آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گیا تھا لیکن بابر اعظم نے سیمی فائنل کے بعد بھی بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ بابر اعظم نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 303رنز بناکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 289رنز کیساتھ دوسرے نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان 281رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ سری لنکا کے وانیدوہرا سانگا نے 16وکٹیں لیں تاہم بائولنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 5میں اپنی جگہ نہ بنا سکا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں