اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسی رات نعمان نیاز کو معاف کردیا تھا، دیر آئے درست آئے۔فاسٹ بولر نےمزید کہاہے کہ اگر وہ اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہوجاتی، میں کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتا تھا، میرے دل میں ان کیلئے کچھ نہیں ہے۔ میں نے ہر لمحہ کوشش کی کہ یہ معاملہ خراب نہ ہو۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا اور پوری قوم میرے ساتھ تھی۔
عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اسکے علاوہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میری حمایت کی۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پیغام بھی جاری کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں شخصیات کی صلح وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی،وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان نیاز شعیب اختر کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کے سامنے ان سے اپنے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی معافی مانگ رہے ہیں۔ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں
اس پر تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں، مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہیے۔دونوں شخصیات کی صلح کے موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور سینئر اینکر سلیم صافی بھی موجود تھے۔
It was an unpleasant incident on National Television and it had hurt my sentiments thats why it took me a while. Taking a higher moral ground, i am accepting the apology of @DrNaumanNiaz . Lets move on from this.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 13, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں