محمد رضوان کو کس بیماری کی وجہ سے 2روز ہسپتال کے آئی سی یومیں گزارنے پڑے،ڈاکٹر نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محمد رضوان کو کس بیماری کی وجہ سے 2روز ہسپتال کے آئی سی یومیں گزارنے پڑے،ڈاکٹر نے بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب نے کہا ہے کہ محمد رضوان 9نو مبر کو چھاتی کا شدید انفیکشن ہوا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ محمد رضوان دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں پھر ان کی حالت نارمل دیکھتے ہوئے فٹ قرار دیا گیا ۔ محمد رضوان کی صحت سے متعلق ٹیم کو نہ بتانے کا فیصلہ پوری ٹیم منیجمنٹ کا

تھا اور یہ ٹیم کے مورال کیلئے کیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے۔خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔ رضوان نے میچ میں 67 رنز بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں