اہم کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی کو شعیب ملک نے کیا کہا شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی ان کی کھل کر تعریف کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین اننگز کے 19 ویں اوور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی نے میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کیا جس نے میچ کا پانسہ سیکنڈوں میں تبدیل کردیا،کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی شدید دبائو میں آ گئے تھے ایسے میں سابق کپتان شعیب ملک نے حسن علی کا حوصلہ بڑھایا،اس موقع پر کمنٹیٹرز اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی شعیب ملک کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی تعریف کی۔کچھ صارفین حسن علی کے حق میں بیانات دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے کھل کر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان اور فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ بھی رائیگاں چلی گئی، پاکستان میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا، اس میچ میں محمد حفیظ نے ایک گیندکرائی جو ان کے ہاتھ سے پھسل گئی گیند دو تین ٹھپے کھاتی ہوئی ڈیوڈ وارنر کے سامنے پچ سے باہر جا رہی تھی کہ انہوں نے کئی قدم آگے آ کر اس گیند کو بائونڈری سے باہر پھینک دیا اس گیند کو ایمپائر نے نو بال قرار دیا، اس شاٹ اور نو بال ہونے پر محمد حفیظ بھی پریشان دکھائی دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں