حسن علی نےکیچ نہیں میچ چھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلین اننگز کے 19 ویں اوور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی نے میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کیا جس نے میچ کا پانسہ سیکنڈوں میں تبدیل کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہے ، کچھ صارفین ان کے حق میں بیانات دے رہے ہیںجبکہ کچھ صارفین نے کھل کر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان نے حسن نے علی پر بھی تنقید کر دی ۔ سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں

کہا ہے کہ ’’ حسن علی نے میچ چھوڑ دیا ‘‘۔ انہوں نےاپنے پیغام میں دوبارہ کہا کہ ’’حسن نے کیچ نہیں میچ چھوڑا ہے‘‘۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان اور فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ بھی رائیگاں چلی گئی، پاکستان میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا، اس میچ میں محمد حفیظ نے ایک گیندکرائی جو ان کے ہاتھ سے پھسل گئی گیند دو تین ٹھپے کھاتی ہوئی ڈیوڈ وارنر کے سامنے پچ سے باہر جا رہی تھی کہ انہوں نے کئی قدم آگے آ کر اس گیند کو بائونڈری سے باہر پھینک دیا اس گیند کو ایمپائر نے نو بال قرار دیا، اس شاٹ اور نو بال ہونے پر محمد حفیظ بھی پریشان دکھائی دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close