ٹی 20 رینکنگ جاری ، بابر اعظم دنیا کے نمبرون بلے باز برقرار، محمد رضوان کی پوزیشن بھی واضح ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اب بھی دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں۔آئی سی سی نے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کو انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے 39 ریٹنگ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہے،بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 839 جبکہ ڈیوڈ ملان کے 800 پوائنٹس ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان دوسرے

نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم 3درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔آسٹریلیا کے بلے باز ایرون فنچ چوتھے، بھارتی کھلاڑی لوکیش راہول پانچویں جبکہ پاکستان بلے باز محمد رضوان چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی چار درجے نیچے گرنے کے بعد 8ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں، اگر ان کے پوائنٹس کا بابر اعظم سے مقابلہ کیا جائے تو ویرات کوہلی 141 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close