انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خطرہ ہو گا، شنیرا اکرم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم سے خطرہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ’’ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں جس چیز سے خوف محسوس کرنا چاہیے وہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے‘‘۔انہوں نے اپنے پیغام میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یعنی پاکستان اور پاکستانی کرکٹ بورڈ ہمیشہ آپ سب کا کھلے دل سے استقبال اور خوش آمدید کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close