ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے نئی تاریخ رقم کردی، پاک بھارت میچ کے حوالے سے براہ راست دیکھنے والے ناظرین کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 24اکتوبر کو پاک بھارت کے میچ کو براہ راست دیکھا جانے والا سب سے بڑا مقابلہ بن گیا ۔ یہ رپورٹ میڈیا کمپنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل نے جاری کی ہے جس کے اعداد و شمارکے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں میچز دیکھنے والے ناظرین کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ رہی ہے جس میں سے 16 کروڑ 70 لاکھ ناظرین پاک بھارت میچ سے برا ہ راست محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close