قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم شاندار بلے باز کے بعد اینکر بھی بن گئے

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بہترین بلے باز کے بعد اینکر نگ کے گر بھی دکھانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکاٹ لینڈ سے فتح کے بعد بابر اعظم نے شعیب ملک کا انٹرویو لیا جس میں انہوں نے شعیب ملک سے ان کی بہترین کارکردگی اور کھیل کی حکمت عملی سے متعلق سوال پوچھا جس کے جواب میں آل رائونڈر شعیب کا کہنا تھا کہ جب پچ پر آیا تو آپ وہاں موجود تھے جس سے اچھا فیڈ بیک ملا ۔ بابر اعظم نے نئے کھلاڑیوں کیلئے مشورہ سے

متعلق سوال کیا جس پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ضروری ہے سب سے ٹیم کی ضرورت کو دیکھے اور پھر آخری 4 سے پانچ اوور میں ڈاٹ بال نہ کھیلےبلکہ صورتحال کے مطابق رنز بنائے اور ان آخری پانچ اوور میں 50رنز بنائے جا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ کیساتھ میچ مشکل ہو گیا تھا لیکن شعیب ملک نے اس صورتحال کو بہترین طریقے سے اختتام کیا ۔ انہوں نے قوم سے بھی کہا ہے کہ سیمی فائنل کھیلنے جارہے ہیں اس کیلئے آپ سب کی دعائوں اور تعاون کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close