اسلام آباد(پی این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کی تمام امیدیں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے جڑی تھیں تاہم افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔اس حوالے سےسوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم پر میمز کا طوفان برپا ہے ۔ ایک صارف نے روی شاستری کی منہ لٹکانے والے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی شہری ائیر پورٹ پر اپنی ٹیم کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے
بھارتی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بھارتی ٹیم کے افراد کہہ رہے ہیں کہ پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک نہیں تھا اور یہی وجہ ان کے ہارنے کی بھی بنی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈریسنگ روم میں دہلی اور ممبئی والوں کے مابین کھینچا تانی ہوئی ہے اور یہ کوئی عام بات نہیں کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دے اس کا مطلب ہے کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں