’ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا‘ کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

ابو ظہبی (پی این آئی)ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اْنہیں اس کی اجازت نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق 38 سالہ ڈیون براوو نے تصدیق کی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن کرس گیل اب بھی اپنے ساتھی سابق کپتان کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھے اس حوالے سے کرس گیل نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کیریئر رہا ہے، میں نے کسی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم مجھے جمیکا میں

ایک میچ دیا جائے تاکہ میں اپنے ہوم کرائوڈ کے سامنے جا سکوں پھر میں ان کا شکریہ ادا کرسکتا ہوں۔کرس گیل نے کہا کہ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کیرئیر کا ایک اور ورلڈ کپ کھیلوں لیکن مجھے اس کی اجازت نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنی اننگز کے اختتام پر کرسٹوفر ہینری گیل المعروف کرس گیل کو ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر ڈگ آؤٹ میں خوش آمدید کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close