’اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے تو کوئی ہمیں ہرا نہیں سکتا‘

دبئی (پی این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے محمد شامی اور جدیجا کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی، اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی،بھارت نے اننگز کے ساتویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں کی فتح اپنے نام کر لی،رویندرا جدیجا کو 15رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس موقع پر جدیجا کا کہنا تھا کہسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہرانے کے بعد

انڈیا کی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں جبکہ انڈین سپنر رویندرا جدیجا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ہم اس طرح کھیلتے رہے تو کوئی ہمیں ہرا نہیں سکتا۔واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے دن ایونٹ میں پہلی مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 13 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس مرحلے پر بمراہ نے وکٹ میڈن کراتے ہوئے کپتان کائل

کوئٹزر کو چلتا کردیا۔اسکور 27 تک پہنچا تو محمد شامی نے بھی وکٹ میڈن کراتے ہوئے جیارج منْسے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس موقع پر ویرات کوہلی باؤلنگ کیلئے رویندرا جدیجا کو لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں رچی بیرنگٹن اور میتھیو کراس کو بھی چلتا کردیا۔چار وکٹیں گرنے کے بعد مائیکل لیسک کا ساتھ دینے کْلم میک لوئڈ آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 رنز جوڑ کر اسکور کو 58تک پہنچا دیا، اس شراکت خاتمہ

جدیجا نے لیسک کو ایل بی ڈبلیو کر کے کیا۔اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔بھارت کی جانب سے جدیجا اور شامی نیتین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو وکٹیں بمراہ کے حصے میں آئیں۔روہت شرما اور کے ایل راہل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 5 اوورز میں 70 رنز کا آغاز فراہم کیا۔روہت شرما 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود لوکیش راہْل نے 18 گیندوں پر

برق رفتار نصف سنچری مکمل کی۔راہْل نے 19 گیندوں پر تین چھکوں اورت چھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی باری کھیلی۔بھارت نے اننگز کے ساتویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں کی فتح اپنے نام کر لی۔رویندرا جدیجا کو 15رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس میچ میں صرف39 گیندوں پر ہدف حاصل کر کے بھارت نے اپنا رن ریٹ بھی بہتر کر لیا ہے جس کی بدولت اس کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

بھارت کو نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں سے اپنا رن ریٹ بہتر بنانے کے لیے 7.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا تھا تاہم اس نے صرف 6.3گیندوں پر ہدف تک رسائی حاصل کر کے اپنا رن ریٹ مزید بہتر بنا لیا۔اب بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کو ناصرف نمیبیا کو شکست دینی ہے بلکہ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے کے منتظر بھی ہوں گے۔اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتی ہے اور بھارت کی ٹیم نمیبیا کو ہرا دیتی ہے تو تینوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں 6 ہو جائیں گے اور اس صورت می بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا پائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں