بھارتی اوپنر کے ایل راہول بالی ووڈ کی کس معروف اداکارہ سے محبت کرتے ہیں؟اہم انکشاف

دہلی (پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی محبت میں گرفتار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے حوالے سے کئی عرصے سے خبریں سرگرم تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے، دونوں کی جانب سے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا، نہ ہی اداکارہ اور کرکٹر نے کبھی اپنی محبت کا ایک دوسرے کیلئے کھل کر اظہار کیا

تاہم گزشتہ روز 5 نومبر کو اتھیا شیٹی کی سالگرہ کے موقعپر راہول نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن لکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے مائی لو’۔راہول نے لو کی جگہ دِل والے ایموجی کا استعمال کیا۔کے ایل راہول کی اس پوسٹ کے بعد سے بھارتی میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ بلآخر راہول نے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 86 رنز کے ہدف کو بھارتی ٹیم نے اوپنر کے ایل راہول کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث

ساتویں اوور میں مکمل کرلیا تھا۔ کے ایل راہول نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 50 رنز کی اننگ کھیلی تھی، اس اننگ سے راہول رواں ورلڈکپ میں اب تک تیز ترین ففٹی بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔اتھیا شیٹی نے 2015 میں فلم ‘ہیرو’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کیلئے انہیں فلم فئیر کے بہترین ڈیبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close