بھارتی کھلاڑیوں نے کس طرح پاکستانی ٹیم کو کاپی کیا؟تصاویر وائرل

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گزشتہ روز بھارتی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی اور کھیل ختم ہونے کے بعد بھارتی کرکٹرز حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے لیے

ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں اور کپتان ویرات کوہلی سمیت ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس کا سمندر امڈ آیا او یوں شائقین نے اس عمل کو پاکستان کی نقل قرار دیتے ہوئے بھارتی کرکٹرز کو ‘کاپی کیٹ’ کے لقب سے نوازا۔یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹرز نمیبیا کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد ان کے ڈریسنگ روم پہنچے تھے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ورلڈکپ میں اچھی پر مبارک دیتے ہوئے ان کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائی تھیں، اس کےعلاوہ قومی کرکٹرز نے نمیبیا کےکھلاڑیوں کو گلے لگایا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close