پاکستان نمیبیا میچ کے دوران دلچسپ صورتحال۔۔ گیند بائونڈری سے باہر گئی تو خاتون تماشائی نے گیند اٹھا کر دوڑلگادی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گزشتہ شب ہونے والے میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب گیند بائونڈری سے باہر گئی تو خاتون تماشائی نے گیند اٹھا کر دوڑلگادی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتاہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں جب بلے باز نے گیند کو زور دار ہٹ لگائی تو وہ بائونڈری لائن پار کر گئی ، اس موقع پر وہاں موجود خاتون تماشائی نے وہ گیند اٹھائی اور دوڑ لگا دی جس سے وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں ، بعد ازاں خاتون نے وہ گیند واپس کردی ، اس دوران میچ بھی کچھ لمحات کیلئے رکا رہا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کیخلاف گزشتہ شب چوتھے میچ میں فتح حاص کر کے سیمی فائنل کی ریس میں شامل ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close