بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے نمبر ون ہونے کا اعزاز چھین لیا۔آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں اور انگلش

بلے باز ڈیوڈ ملان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارتی کپتان کوہلی 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close