اگر ایسا ہوا تو بھارت افغانستان سے بھی ہار جائے گا، شعیب اختر نے بھارت کی ذلت آمیز شکست کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹر اور تباہ کن سابق باؤلر شعیب اختر نے پیشنگوئی کی ہے کہپاکستان اور نیوزی لینڈ سے ذلت آنیز شکست کے بعد بھارت کی ٹیم اپنے اگلے میچ میں بھی فتح کا جشن نہیں منا سکے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے بھارت پر ورلڈکپ میچز میں ناقص کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے ایک مختلف انداز سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہےکہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی کرکٹ ٹیم اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔متحدہ عرب امارات میں جاری کرکٹ کے عالمی مقابلے میں بھارت نے پہلے پاکستان سے 10 وکٹوں سے شکست کھائی پھر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close