ٹی ٹوئنٹی ورکپ سے قبل ویرات کوہلی کی لمبی لمبی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی لمبی لمبی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ورلڈ کپ سے قبل ریکارڈ ایک ویڈیو میں وہ ایک لڑکے رشبھ سے کہہ رہے ہیں کہ آسٹریلیا بھڑے گا سائوتھ افریقہ سے اور اسی شام کو انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گا ۔ بیٹا دونوں پر نظر رکھنا ہمیں آگے جا کر (سیمی فائنل میں) کیا پتہ انہی سے بھڑنا پڑ جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close