ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارت اس ہفتے ایونٹ سے باہر ہو جائے گا ، شعیب اختر کی تہلکہ خیز پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹا شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا، افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔دوسری جانب اپنے سوشل میڈا پیغام میں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے تو دل خوش کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ت ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ایک مضبوط قوت ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close